لوک سبھا میں 23 بل باقی رہ گئے

   

نئی دہلی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سولہویں لوک سبھا میں پیش کردہ 273 بلوں کے منجملہ 240 منظور کئے گئے اور 23 معرض التواء رہ گئے۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ری فارمس کی آج جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دہلی کے 7 ایم پیز نے 312 اجلاسوں کے منجملہ 289 میں شرکت کی ۔سپریا سولے نے سب سے زیادہ 1,181 سوالات پوچھے ۔