لوک سبھا کے نتائج۔ راہول گاندھی نے شکست تسلیم کی اور وزیراعظم مودی کو دی مبارکباد

,

   

راہول گاندھی کو اپنی راویتی سیٹ امیتھی سے 38,449ووٹوں سے شکست ہوئی

نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا الیکشن میں شکست کو تسلیم کیا اور نریندر مودی اور ان کی پارٹی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے لوک سبھا حلقہ امیتھی سے بھی اپنی شکست کو قبول کیا‘ جو ان کی روایتی سیٹھ تھی اور یونین منسٹر سمرتی ایرانی کو مبارکباد دی.

تاہم انہوں نے پارٹی کے لئے کچھ غلط کیااس کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) ان کے پارٹی سربراہ برقرار رہنے کے متعلق فیصلہ کرے گی۔ جب ان سے پوچھا گیاتو انہوں نے کہاکہ ان کی صدرات کے متعلق فیصلہ ”پارٹی اور سی ڈبلیو سی اور ان کے درمیان میں ہوگا“۔

گاندھی نے کہاکہ ”میں نے انتخابی مہم کے دوران کہہ دیاتھا کہ جنتا ہی مالک ہے“۔ مذکور ہ کانگریس صدر نے کہاکہ ”’سب سے پہلے میں مودی جی اور بی جے پی کو مبارکباد دوں گا۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مودی جی نے الیکشن میں جیت حاصل کی ہے“۔

امیتھی میں شکست تسلیم کرنے کے بعد راہول گاندھی نے یونین منسٹر سمرتی ایرانی کو امیتھی کا خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں سمریتی ایرانی کو مبارکباد دیتاہوں او رامید کرتاہوں کہ وہ حلقہ کی عوام کے امیدووں اور بھروسہ کو محبت سے پورا کریں گے“۔

راہول گاندھی کو اپنی راویتی سیٹ امیتھی سے 38,449ووٹوں سے شکست ہوئی۔

ایرانی کو 3,11,992کو ووٹ ملے۔انہوں نے کہاکہ نظریاتی سطح پر ان کی پارٹی بی جے پی کے ساتھ اپنے جدوجہد کو جاری رکھے گی۔

گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے کانگریس کے نظریات کے لئے جدوجہد کرنے کا استفسار کیا۔

کانگریس جنرل سکریٹری اور یوپی ایسٹ انچارج پرینکا گاندھی نے بھی عوامی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کارکنوں کو مبارکباد پیش کی

لوک سبھا نتائج کے ساتھ دوسری مرتبہ کے لئے نریندر مودی وزیراعظم بنیں گے۔

صبح کی اولین ساعتوں سے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کو سبقت مل رہی تھی۔

تمام رحجان موافق بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے رہے