نئی دہلی ۔یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)مستقل دفتر نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے انسداد رشوت ستانی اعلیٰ ترین ادارہ لوک پال کو ہر ماہ سرکاری ملکیت والی نئی دہلی کی اشوک ہوٹل کو 50 لاکھ روپئے کرایہ ادا کرنا پڑرہا ہے ۔ اشوک ہوٹل میں لوک پال کا دفتر قائم کیا گیا ہے ۔ آر ٹی آئی کے ذریعہ پوچھے گئے سوال پر یہ انکشاف کیا گیا ۔ اسی سال مارچ میں سپریم کورٹ کے سابق جج پی سی گھوش کو ملک کے پہلے لوک پال کی حیثیت سے تقرر عمل میں لایا گیا تھا ۔