لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے حکومت تحقیقاتی اداروں کا استعمال کررہی ہے۔ کانگریس

,

   

نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مبینہ طور پر پارٹی لیڈر ڈی کے شیوا کماری کی گرفتاری کو ایک اور ”سیاسی مخاصمت“ کا نمونہ اور بی جے پی حکومت کی جانب سے تحقیقاتی اداروں کے استعمال اور منتخب افراد کو نشانہ بنانے کے لئے ایک ”مضبوط“ میڈیا کا استعمال کررہی ہے۔

تین دن کی پوچھ تاچھ کے بعد شیواکمار کو مالی تغلب کارائیوں کے معاملہ میں منگل کے روز انفرسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گرفتار کرلیا کرلیا ہے۔

راہول گاندھی نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”شیواکمار کی گرفتاری حکومت کی سیاسی مخاصمت‘ ای ڈی او رسی بی ائی جیسی ایجنسیوں کے استعمال اور منتخب افراد کے خلاف مضبوط میڈیا کے استعمال کا ایک او رنمونا ہے“۔

مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے کہاکہ ایسی”سیاسی ظلم وستیم“ سے ڈر اور خوف پیدا نہیں کیاجاسکے گااور ”سخت ترین“ پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

کانگریس ترجمان منیش تیوار نے کہاکہ این ڈی اے کی دوسری معیاد کے 96دوں میں تین الفاظ کی کردار سازی کی گئی ہے”ظلم بربریت او رانتشار“۔

الزام عائد کیاکہ معاشی بحران‘ جموں اور کشمیر میں ”غیر معلنہ ایمرجنسی“ اور آسام میں پیدا شدہ بحران سے توجہہ ہٹانے کی حکومت کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ کانگریس قائدین پر ”ظلم وستم“کو بحال کررہے ہیں‘ پہلے

چدمبرم اور اب شیوا کمار۔

تیواری نے کہاکہ ”ڈی شیوا کمار کا اتنا ہی قصور ہے کہ انہوں نے این ڈی اے بی جے پی کی جانب سے کانگریس کے گجرات سے تعلق رکھنے والے جن اراکین اسمبلی کو راجیہ سبھا الیکشن کے دوران خریدنے کی کوشش کی گئی تھی‘ انہیں تحفظ فراہم کیاتھا“