بھاگوت نے مزید کہاکہ یہ ہندوستان محض ایک قومی مملکت نہیں ہے‘ جہاں پر ریاست میں مشکل ہوتی ہے تو قوم کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔
بھونیشوار۔آر ایس ایس سربراہ نے ہفتہ کے روز موہن بھاگوت نے قومیت‘ بنیادی اصول اور ہندوتوا پر بھونیشوار میں اہم شخصیتوں سے خطاب کے دوران خطاب کیا۔
انہو ں نے کہاکہ ”قوم پرستی سے لوگ ڈرتے ہیں کیونکہ اس کو فوری طور پرہٹلر اور موسولینی سے جوڑدیاجاتا ہے۔
مگر ہندوستان میں قومیت اسی طرح کی نہیں ہے کیونکہ یہ ملک ایک مشترکہ تہذیب پر مشتمل ہے“
Mohan Bhagwat, RSS: …Maare-maare Yahudi (Jews) firte they akela Bharat hai jahan unko ashray mila. Parsion (Parsis) ki puja aur mool dharma sukrakshit kewal Bharat mein hai. Vishwa mein sarvadhik sukhi Musalman, Bharat mein milega. Ye kyun hai? Kyunki hum Hindu hain…" (12.10) pic.twitter.com/btO3Zdixgz
— ANI (@ANI) October 13, 2019
بھاگوت نے مزید کہاکہ یہ ہندوستان محض ایک قومی مملکت نہیں ہے‘ جہاں پر ریاست میں مشکل ہوتی ہے تو قوم کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح مختلف اقوام اور ان کے عقائد اور ہدف کی مختلف بنیادیں ہیں‘ جیسے امریکہ کی بنیاد”آزادی“ اور ”خوشی کے حصول“ پر ہے‘ جس کے متعلق انہوں نے وضاحت کی کہ”تجارت کی حفاظت“ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”مختلف قومیں ملک میں ایک بادشاہ(انگلینڈ کے) کو بیدخل کرنے کے لئے متحد ہوئیں‘جوان کی تجارت کے موقع پر رکاوٹ تھیں۔
اس طرح یونائٹیڈ اسٹیٹ کو تشکیل دیاگیا“۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ہندوستان مختلف او رمنفرد ہیں۔ یہاں پر کبھی بھی امیر او رطاقتور شخص کی ہم نے پوجا نہیں کی ہے۔ یہ سرزمین عظیم قربانیوں کا مرکز ہے“۔
انہوں نے رام کرشنا پرم ہنس کے لئے احترام کی مثال پیش کی جن کے پاس تعلیمی ڈگری اور اقتدار حاصل کرنے کے پیسہ نہیں تھا۔
بھاگوت کا اڈیشہ کا نوروزہ دورے کی شروعات ہفتہ کے روز سے ہوئی ہے