لو یو لتا جی ‘ دھرمیندر نے گلوکارہ کی قدیم تصویر جاری کی

   

ممبئی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے وقتوں کے معروف اداکار دھرمیندر نے ٹوئیٹر پر گلوکارہ لتا منگیشکر کی قدیم تصویر جاری کی ہے جس میں وہ ایک پینٹنگ کے سامنے برش ہاتھ میں تھامے دیکھی جاسکتی ہیں۔ دھرمیندر نے تصویر کے ساتھ کیپشن تحریر کیا کہ ’’ جان ہو زمانے کی ۔ یوں ہی مسکراتی رہو ۔ لو یو لتا جی ‘‘ ۔ واضح رہے کہ لتامنگیشکر کو گذشتہ دنوں سانس لینے میںشکایت پر ممبئی کے ایک دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔