لٹیری دلہن : خاتون جس کے چھ شوہر ساتویں شادی کی تیاری میں ہنگامہ

   

چینائی: دھنپال نامی نوجوان ٹاملناڈو کے نمکل ضلع کے گلی پالیم کا رہنے والا جو شادی کیلئے کافی عرصہ سے رشتہ تلاش کررہا تھا لیکن شادی کہیں طئے نہیں ہورہی تھی ۔ اسی دوران بالاموروگن نامی ایک شخص نے دھنپال سے ملاقات کی۔ بالا موروگن نے خود کو مشاطہ بتایا تھا۔ اس نے سندھیا نامی ایک نوجوان خاتون کا رشتہ دھنپال کے لئے لایا اور دونوں کی شادی طئے کروادی گئی۔ سندھیا اور دھنپال کی شادی7 ستمبر کو ایک مندر میں سادہ تقریب میں ہوئی۔ شادی میں صرف دو افراد اور بروکر بالا موروگن نے شرکت کی جنہوں نے سندھیا کی بڑی بہن اور بہنوئی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ نامکل ضلع پولیس نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کے دوران چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھیا نے پہلے ہی چھ افراد سے شادی کی تھی اور جب وہ ساتویں مرتبہ شادی کررہی تھی تو وہ پھنس گئی تھی۔ اس گروہ کا کام ہی تھا شادی کرنا اور فرار ہونا۔ پولیس نے بتایا کہ بالا موروگن نے اعتراف کیا کہ اس نے شادی فراڈ سے لاکھوں روپئے جمع کئے۔ سندھیا کی گرفتاری نے ٹاملناڈو میں ہلچل مچادی۔