لڑکیاں قطار میں شرمسار

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایک سرکاری اسکول میں 98 طالبات کے لیے ایک ہی بیت الخلاء موجود ہے ۔ جس سے طالبات ضروریات سے فارغ ہونے کے لیے مشکلات سے دوچار ہیں اور انہیں ضروریات سے فارغ ہونے کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کے لیے مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ ضلع ورنگل کے ایلکاترتی منڈل میں واقع بی سی کالونی کے پرائمری اسکول کی یہ داستان ہے ۔ جہاں پہلی تا پانچویں جماعت میں جملہ 178 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ جن میں 98 لڑکیاں اور 80 لڑکے ہیں ۔ اتنے سارے طلبہ کیلئے اسکول میں صرف ایک ہی روم ہے ۔ جس کی وجہ سے اسکول کے وارنڈے میں جھاڑوں کے نیچے بیٹھا کر طلبہ کو تعلیم دی جارہی ہے ۔ طالبات کیلئے صرف ایک ہی بیت الخلاء ہے ۔ جب کہ طلباء کیلئے کوئی بیت الخلاء ہی نہیں ہے ۔ جس سے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اسکول میں بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے والدین نے اسکول کو 70 کرسیوں 8 پنکھے اور 2 ٹیبل کا عطیہ دیا ہے ۔ ٹیچرس کے لیے بھی کوئی خصوصی روم نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ بھی جھاڑوں کے نیچے بیٹھ رہے ہیں حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔۔ ن