لڑکیوں کے تحفظ اور خواتین کی فلاح کیلئے کافی اقدامات: کے کویتا

   

نظام آباد۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے ادارہ بیت المال میں مسلم خواتین اور لڑکیوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آریس حکومت میں لڑکیوں کے تحفظ اور خواتین کی فلاح وبہبودی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس کی سنجیدہ طور پر اسکیمات کو روبہ عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے لڑکیوں ، خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بندو ں سے خوش ہوتا ہے تو بارش برساتا ہے اس سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے تو انہیں بیٹی دیکر نوازتا ہے ۔ کے کویتا نے کہا کہ مسلم لڑکیاں اعلیٰ تعلیم اور فنی تعلیم سے آراستہ ہوتے ہوئے آگے بڑھیں اور تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی جانب سے گذشتہ 10 سال سے امن و امان کی فضاء کی برقراری کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے ریاست میں پرُ امن فضاء کو برقرار رکھا ہے اور بالخصوص نظام آباد میں آئی ٹی ہب قائم کے ذریعہ 1500 افراد کو ملازمت فراہم کی گئی ۔ انہوں نے تعلیم یافتہ خواتین ہے اس خصوص میں بہتر جائزہ لیتے ہوئے صحیح فیصلہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی فلاحی اسکیمات سے ممکن ہے اور اس کیلئے بی آرایس کے امیدوار گنیش گپتا کو کامیاب بناتے ہوئے سیکولر حکومت کی قیام میں تعاون کرنیکی خواہش کی ۔ اس موقع پر صدر بیت المال سید ظفر یحییٰ نے کویتا کے ادارہ بیت المال پہنچنے پر ان کا استقبال کیا ۔ پروگرام میں سابق ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، حج کمیٹی کے رکن نوید اقبال ، کارپوریٹر ایم اے قدوس کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔