بنگلورو 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلورو کے ایک شہری نے گجرات ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے دعوی کیا کہ اس کی دختر کو احمد آباد کے ایک آشرم میں محروس رکھا گیا ہے ۔ لڑکی کے والد نے حبس بیجا میں رکھنے کی درخواست داخل کی اور کہا کہ ان کی دختر کو کیوں نہیں ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ قبل ازیں یہ لڑکی ایک ویڈیو میں پیش ہوئی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنے والدین سے ملنا نہیں چاہتی ۔