لڑکی کے اغواکی کوشش ناکام،نوجوانوں کی پٹائی

   

حیدرآباد 14 جنوری ( یو این آئی) سنکرانتی کے موقع پر گھر کے سامنے رنگولی ڈالنے والی لڑکی کے اغوا کی دو نوجوانوں نے ناکام کوشش کی جس کے بعد ان نوجوانوں کی پٹائی کردی گئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے باپٹلہ میں پیش آیا۔یہ لڑکی اپنے گھر کے سامنے رنگولی بنارہی تھی کہ اچانک دو نوجوانوں نے اس کو کرنے کی کوشش کی تاہم اس لڑکی کی بہن نے چیخ وپکار کی جس پر مقامی افراد چوکس ہوگئے۔مقامی افراد نے ان نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے ان کی پٹائی کردی۔