لڑکی کے قابل اعتراض ویڈیو کی ریکارڈنگ پر اڈیشہ ہونل کے اسٹاف کی گرفتاری

,

   

بھبھونیشوار۔ یہاں کی ایک ہوٹل کے دو ملزمین کو ایک لڑکی کے قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈنگ اور پیسوں کے لئے بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتاری کا جمعہ کے روز پولیس نے دعوی کیاہے۔

مذکورہ ویڈیو وائیرل کرنے کی دھمکی کے ساتھ ملزمین 50000روپئے کی مانگ متاثرہ سے کررہے تھے۔ لڑکی کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے نیاپلی پولیس نے آریہ ریسڈنٹسی ہوٹل جو ائی آر گاؤں کے علاقے میں ہیں پر جمعرات کے روز دھاوا کیاتھا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ 5نومبر کے روز ایک سالگرہ تقریب کے جشن کے لئے وہ ہوٹل ائی تھیں۔

تاہم اس کو کچھ دنوں بعد ایک فرد کی جانب سے فون کالس موصول ہونا شروع ہوگیا‘ جس کا دعوی تھا کہ اس نے قابل اعتراض حالت میں لڑکی کے حرکتوں کی ریکارڈنگ کی ہے اور اگر وہ 50000روپئے نہیں دے گی تو اس مذکورہ ویڈیو کو وائیر ل کردیاجائے گا۔

ایڈیشنل ڈی سی پی راج کشور پائکارے نے کہاکہ ہوٹل کے دو ملزمین کو اس معاملے میں لڑکی کی شکایت پر گرفتار کرلیاگیاہے