لکرپالیسی اسکام: پوچھ تاچھ کیلئے سسودیا کی آج طلبی

   

نئی دہلی: سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی اسکام کے سلسلہ میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ سی بی آئی نے منیش سسودیا کو پیر کے روز صبح 11 بجے پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیاہے۔ اس پر منیش سسودیا نے کہا ہے کہ حکومت کو دھاوے میں تو کچھ نہیں ملا، اب مجھے طلب کیا گیا ہے، میں مکمل تعاون کروں گا۔سی بی آئی کی جانب سے طلب کیے جانے پر منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سی بی آئی نے میرے گھر پر 14 گھنٹے تک چھاپہ مارا، کچھ بھی نہیں نکلا۔ میرے بینک لاکر کی تلاشی لی، اس میں بھی کچھ نہیں نکلا۔ انہیں میرے گاؤں میں کچھ نہیں ملا۔ اب انہوں نے مجھے کل صبح 11 بجے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر بلایا ہے۔ میں جاوں گا اور مکمل تعاون کروں گا۔ سچائی کی جیت ہوگی۔‘‘اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی کجریوال نے منیش سسودیا اور ستیندر جین کو آج کے بھگت سنگھ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کی دوسری لڑائی ہے۔ کجریوال نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’جیل کی سلاخیں اور پھانسی کے پھندے بھگت سنگھ کے بلند ارادوں کو نہیں روک سکے۔ یہ آزادی کی دوسری لڑائی ہے۔