ایک مقامی عدالت میں 11اکٹوبر کے روز معاملے پر سنوائی ہوگی کہ آیا اشیش مشرا کو پولیس تحویل میں دیاجانا ہے یا نہیں۔
لکشمی پور کھیری۔مرکز ی مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا تینی کے بیٹے اشیش مشرا جس کو ہفتہ کی رات گرفتار کرلیاگیاہے‘ جوڈیژل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاگیا ہے اور تب تک کے لئے انہیں عدالتی تحویل میں رکھا گیاہے‘ ان کے وکیل اودیش کمار سنگھ نے یہ جانکاری دی ہے۔
ایک مقامی عدالت میں 11اکٹوبر کے روز معاملے پر سنوائی ہوگی کہ آیا اشیش مشرا کو پولیس تحویل میں دیاجانا ہے یا نہیں۔سنگھ نے رپورٹرس کو بتایاکہ”وہ(اشیش مشرا) فی الوقت عدالتی تحویل میں ہیں۔
انہیں جوڈیژل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاگیاتھا اور پولیس نے تین روز کی تحویل مانگی جس پر اعتراض جتایاگیاہے۔ اس معاملے پر 11اکٹوبر کے روز سنوائی ہوگی او رمشرا کو پولیس تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ لیاجائے گا“۔
بعدازاں اشیش مشرا کو ضلع جیل لے جایاگیا۔ اترپردیش پولیس کے کرائم برانچ کی جانب سے لکشمی پور کھیری تشدد معاملے میں 12گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد ہفتہ کے روز اشیش مشرا کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی ائی جی) اور نگران کار کمیٹی چیرمن اوپیندر اگروال کے بموجب اشیش کو اس واسطے گرفتار کیاگیا ہے کیونکہ وہ تفتیش کے دوران تعاون نہیں برت رہا تھا۔
انہو ں نے کہاکہ ”وہ تفتیش کے دوران تعاون نہیں برت رہا تھا اور چند سوالات کا جواب اس نے نہیں دیاہے“۔
مختلف کسان تنظیموں کے ایک متحدہ پلیٹ فارم سمیوکت کسان مورچہ نے یہ الزام لگایاہے کہ مرکزی مملکتی وزیر داخلی امور اجئے مشرا تینی کے بیٹے اشیش مشرا تینی اس وقت تین گاڑیوں میں ائے جب کسان ہیلی پیڈ کے پاس احتجاج سے واپس ہورہے تھے اور کسانوں کو کچل دیا اورراست طور پر ایس کے ایم لیڈر تیجندر سنگھ ویرک پر حملہ کے لئے ان کے اوپر سے گاڑی چلانے کی کوشش کی تھی۔
تاہم اشیش مشرا نے ایس کے ایم کے الزامات کو مسترد کیا اورکہاکہ وہ جب واقعہ ہوا تھااس وقت موقع پر موجود نہیں تھا۔
اٹھ لوگو ں بشمول چار کسان لکشمی پور کھیری میں 3اکٹوبر کے روز پیش ائے تشدد کے واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ دو ملزمین کی شناخت لوکش اور اشیش پانڈے کے طور پر ہوئی ہے جنھیں واقعہ کے ضمن میں اس سے قبل ہی گرفتار کرلیاگیاہے۔