لکڑی کا پل سڑک پر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

   

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد کی مشہور سیف آباد سڑک پر آج دوپہر ایک کار میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم کار ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر کار سے باہر آگیا اور محفوظ رہا۔ خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کار لکڑی کا پل سے خیریت آباد جارہی تھی کہ پٹرول پمپ کے قریب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے فوری بعد ڈرائیور نے کار کو سڑک کنارہ کھڑا کردیا اور کار میں سوار تمام مسافر کار سے باہر آگئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعہ میں کار پوری طرح جل کر تباہ ہوگئی۔