لکھنؤ کینٹ میں 38سالہ دکاندار کا گولی مار کر قتل

   

لکھنؤ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کینٹ علاقہ میں نامعلوم بدمعاشوں نے اسکوٹی سوار ایک دکاندار کو گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ اس کا نوکر زخمی ہو گیا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کلا ندھی نیتھاني نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کینٹ کے علاقہ رام داس کا احاطہ کے رہائشی 38 سالہ دیپو صدر میں پوڑي کی دکان کرتا تھا۔ ہفتہ کی شب تقریباً آٹھ بجے وہ اپنی دکان بند کرکے اسکوٹی پراپنے نوکر پشپ راج کے ساتھ کہیں جا رہا تھا۔ صدر پل کے آگے موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے دیپو کو گولی مار دی۔ اس واقعہ میں دیپو زخمی ہو گیا جبکہ اس کے نوکر پشپ راج کے ہاتھ میں گولی لگی ہے ۔ دونوں کو ٹراما سینٹر لے جایا گیا، ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے احتیاطاً پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے ۔