لکھنؤ سے پونم سنہا کی راجناتھ سنگھ کیخلاف پرچہ نامزدگی

   

لکھنؤ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا کی بیوی پونم سنہا نے لکھنؤ پارلیمانی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر راجناتھ سنگھ کے خلاف اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ راجناتھ سنگھ لکھنؤ حلقہ سے دوسری مرتبہ مقابلہ کررہے ہیں۔ پونم سنہا نے جو ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی کی مشترکہ امیدوار ہیں۔ اپنے شوہر شتروگھن سنہا اور ایس پی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کے ہمراہ ریاستی کلکٹریٹ میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پونم سنہا صرف دو دن قبل ہی سماج وادی پارٹی میں داخل ہوئی تھیں۔ سبز رنگ کی ساڑی میں ملبوس تھیں، انھوں نے اپنے روڈ شو کے درمیان جمعرات کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ لکھنؤ میں 6 مئی کو انتخابات مقرر ہیں۔