لکھنو میں بھارت مکتی مورچہ کے قومی سمینار میں ایم ایل سی کویتا مدعو

   

نظام آباد :21؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھارت مکتی مورچہ کی جانب سے 24/ ڈسمبر سے 28/ ڈسمبر تک اتر پردیش کے لکھنو میں منعقدہ قومی سمینار میں قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا کو مہمان خصوصی طور پر مدعو کرتے ہوئے بھارت مکتی مورچہ کے قومی صدر وامن مشرم نے آج ان کے سکریٹری ولاس بھارت ایم ایل سی کے کویتا سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت نامہ دیا۔ پچھڑے ہوئے طبقات، اقلیتی ملازمین کے فیڈریشن کے 39 ویں کے قومی کانفرنس میں ایم ایل سی کے کویتا کو مدعو کرتے ہوئے صدر کی جانب سے ایک تحریری نامی حوالے کیا۔ بھارت مکتی مورچہ کی دعوت پر کے کویتا نے شرکت کا اظہار کیااور یہ بھارت مکتی مورچہ کا یہ 12واں اجلاس پچھڑے ہوئے طبقات اقلیتی ملازمین کے فیڈریشن 39 واں قومی اجلاس ہے ۔