لکھنو میں غیر قانونی کالونی کی انہدامی کاروائی شروع

   

لکھنو : سماج وادی پارٹی حکومت کے میعاد کار میں زمین مافیا کے ذریعہ ککریل ندی و بندھے کے درمیان بسائی گئی اکبر نگر کی غیر قانونی کالونی کی انہدامی کاروائی کا پیر کو پھر شروع ہوگئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایس پی کے میعاد کار میں زمین مافیا نے حکومت سے ساز باز کر سال 2012 سے 2017 ء کے درمیان ککریل ندی اور بندھے کے درمیان کثیر منزلہ عمارتیں اور بڑے بڑے شوروم کھڑے کردئیے تھے ۔ اتنا ہی نہیں زمین مافیا نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر غیر قانونی کالونیاں بسا دیں جبکہ اس علاقے میں رہائشی اور کمرشیل تعمیر نہیں ہوسکتا ہے ۔ ایسے میں مرتی ہوئی ندیوں کو زندہ کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر یوگی حکومت نے ایکشن لیا ہے ۔عدالت نے بھی غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں یوگی حکومت کی کاروائی کو صحیح مانا ہے ۔ اس پر ایک بار پھر یوگی حکومت نے غیر قانونی تعمیرات کی انہدامی کاروائی تیز کردی ہے ۔