نئی دہلی :خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو ہوئے لکھیم پور کھیری تشدد کے دوران بی جے پی کے تین کارکنان کا مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر کے قتل کرنے کے معاملے میں 12 کسانوں کو طلب کیا ہے۔ ان میں سے بیشتر کسانوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ موقع پر موجود تھے لیکن حملے میں شامل نہیں تھے۔ اس وقت ان پر ’فساد‘ اور ’قصداً چوٹ پہنچانے‘ جیسی ضمانتی دفعات کے تحت الزام لگائے گئے تھے اور انھیں سی آر پی سی کی دفعہ 41 کے تحت ایس آئی ٹی افسران نے چھوڑ دیا تھا۔اس معاملے میں اب تک سات کسانوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے اور ایس آئی ٹی معاملے میں مزید مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔