لیبروں کو لے کر جارہے ٹرک حادثے کا شکار چھ کی موت

,

   

حیدرآباد۔ لیبر پیشے افراد کو کرناٹک میں ان کے گاؤ ں تک لے جانے والے ٹرک کا ہفتہ کی صبح حیدرآباد کے مضافات میں اوٹر رنگ روڈ پر لاری سے ٹکر کے واقعہ میں چھ لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک اور واقعہ میں کرناٹک کے ضلع رائچور کے گاؤں کولاک ڈاؤن سے بے روزگاری کاشکار ہونے والے تیس لیبر وں کو لے جانے والے گاڑی کے حادثے میں شکارواقعہ میں دیگر چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ٹرک جولیبروں کو لے کر جارہاتھا‘ ضلع رنگا ریڈی کے پیدا گولکنڈہ گاؤں کے قریب میں اس کی ٹکر دوسرے ٹرک سے ہوگئی تھی۔

مرنے والو ں میں ٹرک کا ڈرائیور اور ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

پانچ لوگ موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ ایک عورت سرکاری اسپتال عثمانیہ دواخانہ میں علاج کے دوران زخموں سے جانبرنہ ہوسکی۔

مذکورہ اسپتال میں دیگر چھ زخمی لوگوں کا علاج کیاجارہا ہے