لیجنڈری شیف(خانساماں) امتیاز قریشی کا انتقال

   

لکھنؤ : دم پخت بنانے میں کامل مہارت رکھنے کے حوالے سے مشہور لیجنڈری شیف امتیاز قریشی جمعہ کو 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میڈیا کے مطابق کولینری آرٹ (مختلف اقسام کے کھانے بنانے کے فن) میں اپنی مہارت پر حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ یافتہ امتیاز قریشی 2 فروری 1931 کو لکھنو میں پیدا ہوئے۔ وہ معروف چین آف آئی سی ٹی ہوٹلز میں 1979 میں شامل ہوئے اور وہاں ماسٹر شیف کے فرائض انجام دیے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ کولینری آرٹ میں بخارا برانڈ کے تخلیق کار تھے اور انہوں نے ہی دم پخت کوکنگ تکنیک کو دوبارہ زندہ کیا۔ 2015 میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لیجنڈری شیف کا کہنا تھا کہ بریانی کوئی چیز نہیں ہوتی، ایسی تمام ڈشز دراصل پلاؤ ہے۔ ان کے مطابق بریانی میں تین چوتھائی چاول پکے ہوئے ہوتے ہیں جنہیں یا تو نیم یا پکے ہوئے گوشت میں شامل کیا جاتا ہے تو تکنیکی طور پر یہ سب پلاؤ ہیں۔