لیح میں راہول گاندھی کی نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال

,

   

انہوں نے بی جے پی او رمذکورہ آرایس ایس پر ادارہ جاتی ڈھانچوں کے اہم حصوں میں اپنے لوگوں کو رکھنے کاالزام بھی لگایاہے۔
لیح۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کو لیح میں تھے جمعہ کے روززوردیا کہ ہندوستان کی آزادی کی بنیاد ائین ہے۔

انہوں نے بی جے پی او رمذکورہ آرایس ایس پر ادارہ جاتی ڈھانچوں کے اہم حصوں میں اپنے لوگوں کو رکھنے کاالزام بھی لگایاہے۔یہاں پرنوجوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جمعرات کی دوپہر کو لیح پہنچنے والے راہول گاندھی نے کہاکہ ”ہندوستان کو 1947میں آزادی ملی او رہندوستان کی آزادی کی بنیاد ہندوستان کاائین ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ائین کے کچھ اصول ہیں ”تو ائین پر آپ کیسے عمل کرسکتے ہیں؟جس طرح سے آپ ائین کو عملی جامعہ پہناتے ہیں‘ وہ ایسے ادارے قائم کرنا ہے جو ائین کی نظریہ کی حمایت کرتے ہیں۔ان تمام عنصر میں مذکورہ لوک سبھا‘ راجیہ سبھا‘ پلاننگ کمیشن‘ فورسیس ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”اب کیاہورہا ہے۔ جب آپ راست ائین پر حملہ کرتے ہیں؟اب یہ بی جے پی اورآر ایس ایس جو کررہے ہیں وہ ائینی ڈھانچوں کے اہم حصوں میں اپنے لوگوں کا تقرر کررہے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ اپنے لوگوں کو رکھ رہے ہیں مثال کے طور پر اگر حکومت کے کسی وزیرکے پاس آپ جائیں گے اور پوچھیں گے کہ وزرات میں کیاحقیقتاً آپ فیصلہ لے رہے ہیں اور وہ بولیں گے آر ایس ایس سے ایک او ایس ڈی ایک شریف شخص تھا‘ وہ جس کے ساتھ ہم کام کرتے اور ہمارے وزرات میں کیا ہونا چاہئے اس کا فیصلہ کرتے ہیں“۔

اس سے قبل دن میں راہول گاندھی نے لیح میں ایک فٹ بال میاچ کا مشاہدہ کیا او رلوگوں سے گفتگو کی۔

پارٹی قائدین کے بموجب راہول گاندھی 25اگست تک اپنے لداخ کے دورے کے دوران ہفتہ کے روزٹومرا وادی جائیں گے اور اتوار کو پینگوئن تسو جھیل کا دورہ کریں گے اور سابق وزیراعظم انجہانی کی یوم پیدائش کے موقع پر وہ اپنے والد کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔

اس کے بعد وہ کارگل بھی جائیں گے اوروہاں پر ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے اوراپنے اس دورے کے دوران لداخ کی عوام سے بھی گفتتگو کریں گے۔