لیفٹننٹ جنرل انیل چوہان نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف

   

نئی دہلی : آرمی کے سابق ایسٹن کمانڈ چیف لیفٹننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) کو آج دوسرا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا گیا۔ وہ جائزہ لینے کی تاریخ اپنی میعاد شروع کریں گے۔ وہ سکریٹری محکمہ فوجی امور کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے۔ لیفٹننٹ جنرل چوہان سی ڈی ایس کی حیثیت سے سابق فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے جانشین بن رہے ہیں جو گذشتہ سال 8 ڈسمبر کو ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔