لیفٹننٹ جنرل دھیرج سیٹھ ملک کے نئے فوجی سربراہ

,

   

موجودہ فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی کے جانشین کی حیثیت سے 30 جون کو ذمہ داری سنبھالیں گے

نئی دہلی 13 جون ( ایجنسیز ) لیفٹننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو ہندوستان کا نیا فوجی سربراہ ( چیف آف آرمی اسٹاف ) مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ 30 جون کو یہ ذمہ داری سنبھالیں گے جس دن موجودہ فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ لیفٹننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نائب فوجی سربراہ کی حیثیت سے نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کھڈک واسلہ میں برسر خدمت ہیں۔ وہ 1986 میں فوج میں شامل ہوئے تھے ۔ تقریبا چار دہوں پر محیط فوجی کیرئیر میں انہوں نے کئی اہم شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ جہاں آپریشنل شعبہ میں رہے وہیں اسٹریٹجک ‘ کیپابلیٹی ڈیولپمنٹ اور دیگر شعبہ جات میں کام کرتے رہے ہیں اور ہندوستانی فوج کی لڑاکا صلاحیتوں میں اضافہ میں انہوں نے نمایاں رول ادا کیا ہے ۔ فورس کو عصری بنانے کیلئے اپنے رول کیلئے جانے جانے والے لیفٹننٹ جنرل سیٹھ نے آپریشنل ضروریات کی تکمیل میں اہم رول ادا کیا ہے اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی اور مستقبل کی میدان جنگ کی ضروریات کے مطابق نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ایک مسلح ریجمنٹ کی کمان بھی کی ہے ۔ ایک بریگیڈ کے بھی سربراہ رہے ہیں جس نے جموں و کشمیر میں انسداد تخریب کاری خدمات انجام دی ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل کی حیثیت سے انہوں نے سدرشن چکرا کور کی بھی قیادت کی ہے جو ہندوستانی فوج کی اعلی اسٹرائیک فورس سمجھی جاتی ہے ۔ انہوں نے جنرل آفیسر کمانڈنگ دہلی ایریا کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے اور کئی قومی اور بین الاقوامی فوجی مصروفیات اور تقاریب کی ذمہ داری نبھائی ہے ۔ فوجی کمانڈر کی حیثیت سے ترقی کے بعد لیفٹننٹ جنرل سیٹھ نے جنوب مغربی کمان اور سدرن کمان کی قیادت بھی کی تھی ۔