لیفٹننٹ جنرل منوج مکند نروانے نئے فوجی سربراہ

   

نئی دہلی 30 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لیفٹننٹ جنرل منوج مکند نروانے کل منگل کو نئے فوجی سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ فی الحال وہ وائس چیف آف آرمی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت 31 ڈسمبر کو نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ ستمبر میں نائب فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل لیفٹننٹ جنرل نروانے فوج کی مشرقی کمان کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے جس کی نگرانی میں 4,000 کیلومیٹر کی سرحد آتی ہے ۔