لیموں ادرک کی چائے آرام دہ اور پرسکون نیند

   

حیدرآباد ۔اگر آپ کی عمر 30 سال تک ہے اور آپ کو نیند آنے یا سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کو لیموں ادرک چائے کا استعمال آج سے ہی شروع کردینا چاہیے۔ہربل ٹانک لیموں ادرک کی چائے آرام دہ اور پرسکون نیند ، اور دن بھر کی تمام تر تھکاوٹ دورکرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق بے شمار طبی فوائد کی حامل ادرک میں موجود جز جینجرول کے باعث اس میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ادرک کے استعمال سے شوگر، دل کی بیماریاں ، پٹھوں کا درد ، پھیپھڑوں کے مسائل، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاو، ذہنی دباو سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔لیموں ادرک کی چائے وزن گھٹانے میں بہت مفید ہے۔2012 ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ چائے پینے سے بھوک میںکمی ہوتی ہے اور بلڈ شوگر کی سطح بھی متوازن رہتا ہے۔قدرتی طور پر طبی جز رکھنے والی ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی سے بچا سکتی ہے، سستی کا حاوی رہنا ، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، لیموں ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔ادرک اورلیمو کی چائے اس وقت حیدرآباد میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے اور مشہور مقامات پر یہ باآسانی دستیاب بھی ہے ۔