دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں کوراپٹ-وشاکھاپٹنم شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر ٹریفک متاثر ہوگئی۔ اس کی وجہ سے وشاکھاپٹنم سے کرندول اور جگدل پور کے درمیان چلنے والی ٹرینیں کوراپٹ میں پھنسی ہوئی ہیں۔ریلوے کے سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ کل دیر رات ممبر اور جارتی اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ پہاڑی کی چٹان کا بڑا حصہ ریلوے ٹریک پر گرا جس سے ٹریک اور او ایچ ای کیبلز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد مال بردار ٹرینوں اور مسافر ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل پڑا ہے ۔ ریلوے نے مرمتی کام جنگی پیمانے پر شروع کر دیا ہے ۔