ماؤسٹوں کیخلاف کامیابی،عام سہولیات متاثرہ علاقوں تک پہنچنا شروع

   

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ماؤنواز تشدد کے خلاف اجتماعی لڑائی کی کامیابی کے بعد اب بنیادی سہولیات تشدد سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنا شروع ہو گئی ہیں اور دنتے واڑہ جیسے اضلاع کھیل اور تعلیم کے میدان میں بلندیاں حاصل کر رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ‘‘بس کے ذریعے کہیں سفر کرنا ایک عام سی بات ہے ، لیکن میں آپ کو ایک ایسے گاؤں کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جہاں پہلی بار بس پہنچی، وہاں کے لوگ برسوں سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے اور جب بس پہلی بار گاؤں پہنچی تو وہاں پر لوگوں نے بس کو دیکھ کر ڈھول نگاڑے بجاکر اس کا استقبال کیا۔ گاؤں میں ایک پکی سڑک ہے ، لیکن یہاں پر پہلے کبھی بس نہیں چلی تھی، کیونکہ یہ گاؤں ماؤؓنواز تشدد سے متاثر تھا۔ یہ جگہ مہاراشٹر کے گڑھ چیرولی میں ہے اور اس گاؤں کا نام کوٹیجھری ہے ۔ کوٹیجھری کو آس پاس کے علاقے میں محسوس کیا جا رہا ہے ۔ اب یہاں حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں۔ ماؤنواز کے خلاف اجتماعی لڑائی سے اب ایسے علاقون تک بھی بنیادی سہولیات پہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔ بس کی آمد سے ان کی زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔