مائع نائٹروجن میں ڈوبی ٹافی کھانے کا ٹرینڈ بچوں کیلئے خطرناک

   

جکارتا: انڈونیشیا کی وزارتِ صحت نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کی بھرمار کے بعد لوگوں کو مائع نائٹروجن میں ڈوبی ٹافی کھانے سے خبردار کیا ہے۔ اس کھانے کو ’اژدھے کی سانس‘ والی ٹافی قرار دیا گیا ہے۔ڈریگن بریتھ کو کھانے سے کچھ دیر تک منہ اور ناک سے دھواں نکلتا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے کھاکر ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر پوسٹ کررہے ہیں۔ مائع نائٹروجن کی موجودگی سے اب تک کئی بچے غذائی سمیت (فوڈ پوائزننگ) معدے کی جلن اور دیگر امراض کے شکار ہوچکے ہیں۔انڈونیشیا کی سڑکوں پر ٹافیوں اور کھانے کی اشیا کو مائع نائٹروجن میں ڈبوکر فروخت کیا جا رہا ہے جس سے اب تک دو درجن بچے متاثر ہوچکے ہیں۔