مائنڈ اسپیس جنکشن کے قریبآٹو ڈرائیورس کے گروپس کا ہنگامہ

   

حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے مائنڈ اسپیس جنکشن کے قریب چہارشنبہ کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب آٹو ڈرائیورس کے دو گروپس نے سڑک پر ہنگامہ آرائی کی۔ اوبر اور ریاپیڈو کے آٹو ڈرائیورس آپس میں متصادم ہوگئے اس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس تصادم میں عام آٹو ڈرائیورس بھی شامل ہوگئے اور سرویس آٹوزکی آمدنی میں کمی ہونے کا دعویٰ کیا۔ کانگریس حکومت کی جانب سے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کے باعث آٹوز کے کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور حکومت نے ان کی مدد کیلئے 12 ہزار روپئے فی کس امداد کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ب