مائیکرو سافٹ کیلئے یونیورسٹی چھوڑنے کا آج تک افسوس : بل گیٹس

   

نیویارک: زندگی میں کامیابی کے معیار ایک سے دوسرے شخص سے مختلف ہوتے ہیں لیکن کامیاب ترین لوگوں کو بھی بعض چیزوں پچھتاوا ہوتا ہے اور حساب مختلف ہو سکتا ہے۔ بل گیٹس جنہوں نے کم عمری میں ہی حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کیں اور اپنی دیو ہیکل کمپنی مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی۔ اس کمپنی کی مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ ایسی کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ایک چونکا دینے والی رائے کا اظہار کیا ہے۔ گیٹس نے مائیکرو سافٹ کے بانی بننے کا انتخاب اس وقت تک ملتوی کیے رکھا جب تک وہ اپنی تعلیم مکمل کی کوشش کرتے رہے۔