ماتھرا۔ یہاں کی ایک عدالت نے شر ی کرشنا جنم بھومی‘ شاہی مسجد عید گاہ تنازعہ پر دائر کئے گئے مقدمات میں سے ایک کو خار ج کردیاہے کیونکہ درخواست گذاروں کے وکیل جمعہ کی سماعت کے لئے حاضرنہیں ہوئے۔مختلف درخواستیں ماتھرا عدالتوں میں دائر کرتے ہوئے مسجد کی منتقلی کی مانگ کی گئی ہے جو درخواست گذاروں کے متعلق بھگوان کرشنا کے جائے پیدائش پر کاترا دیو مندر کے 13.37ایکڑ جگہ کے اندر تعمیر کی گئی ہے۔
اس درخواست کوعدالت کے ایڈیشنل ضلع جج سنجائی چودھری نے خارج کردی جس کو وکیل شیلیندر سنگھ اور دیگر نو نے داخل کیاتھا۔ ضلع حکومت کے وکیل سنجائی گاؤر نے کہاکہ عدالت نے سنوائی کے وقت درخواست گذاروں کے وکیل کی عدم موجودگی پر یہ حکم نامہ جاری کیاہے۔
صحت کے حوالے سے مذکورہ کونسل کے سنوائی کو ملتوی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس سے قبل مسجد کمیٹی کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے زوردیا تھا کہ مذکورہ درخواست مسلسل التوا ہی کو دوہرا رہے ہیں مگر جمعہ کے روز تو انہوں نے غیرموجودگی کو ترجیح دی ہے۔
التواء کی مانگ کرنے کے معاملے میں ہندو درخواست گذاروں پر مذکورہ عدالت نے ستمبر12کے روز 1000جرمانہ عائد کیاتھا۔
مذکورہ ہندو فریق کو عدالت میں پیش ہونے کا ایک اورموقع ملاتھا مگر وہ غیرحاضر رہے ہیں۔