ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرنے شجرکاری ضروری

   

کریم نگر میں گرین انڈیا چیلنج پروگرام سے پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی کا خطاب

کریم نگر ۔ 30 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آلودگی سے پاک ماحولیات صحت مند زندگی کیلئے شجرکاری ضروری ہے ، پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے کہا کہ گرین انڈیا چیلنج میں سبھی طبقات کی عوام کی شرکت ضروری ہے اور خواہش کی کمشنریٹ مرکز میں گرین انڈیا چیلنج کے سلسلے میں پودے لگائے جانے کے پروگرام میں حصہ لیا اور بذات خود پودے لگاتے ہوئے کلکٹر سرفراز احمد ، جوائنٹ کلکٹر شیام پرساد لال ، ڈی آر او پراونیا کو مدعو کیا ۔ وی بی کملاسن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گرین انڈیا چیلنج کے تحت ہر شخص تین پودے لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے تاکہ وہ تناور درخت کی شکل اختیار کرلے اور کہا کہ ماحولیات میں آلودگی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ ماحولیات کو آلودہ ہونے سے بچانا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے تمام پودوں کی نگہداشت کی جارہی ہے۔ کریم نگر ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن اور سٹی پولیس تروپتی سنٹر (سی بی ٹی سی ) میں مختلف کارآمد پودے لگائے گئے ۔ انہوںنے صحافیوں سے خواہش کی کہ سبھی اس پروگرام میں شرکت کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی (انتظامیہ) چندرا موہن آر آئیز ملیش شیکھر آرٹ شعبہ سے بھی اس میں شریک تھے۔