ماحول کشیدہ ، عمران خان کا انٹرویو

   

اسلام آباد 22اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر پر ہندوستانی اقدام پر اپنی تنقید کو تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندستانی ذمہ داران سے اب اور بات چیت کرنا نہیں چاہیں گے ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ نیوکلیئر ہتھیاروں سے مسلح ہمسائے سر دست ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کھڑے ہیں، لہٰذا کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ عمر ان خان نے روزنامہ ٹائمز کو یہ انٹرویو دیا۔