مادنا پیٹ میں نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔4۔اکتوبر (سیاست نیوز) مادنا پیٹ کے علاقہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ شہباز خاں جو مادنا پیٹ علاقہ کے ساکن ستار خاں کا بیٹا تھا، نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ شہباز نے ذہنی تناؤ کے عالم میں انتہائی اقدام کرلیا ۔ شہباز گزشتہ چند روز سے گم سم رہتا تھا اور بات چیت بھی کم کیا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ روزگار سے بھی دور تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع