مادھاپور میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /5 جنوری (سیاست نیوز) خاتون سے چھیڑچھاڑ پر مادھاپور پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ چندرکانت ساکن ایاپا سوسائیٹی نے 27 سالہ خاتون سے جمعرات کی شب اُس وقت بدسلوکی کی جب وہ اپنے سہلیوں کے ساتھ ڈنر کیلئے باہر آئی ہوئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ چندرکانت نے راہ چلنے والی خاتون کو دبوجھ لیا اور بعد ازاں اسے ایک طمانچہ بھی رسید کیا ۔ خاتون نے فوری پولیس کنٹرول روم ڈائل 100 کو فون کیا اور اندرون 8 منٹ مادھاپورپولیس کی پٹرولنگ گاڑی وہاں پہونچ گئی ۔ پولیس عملہ نے خاتون سے درخواست حاصل کی اور چندرکانت کے خلاف دست درازی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔