مادھاپور میں دھوکہ باز گرفتار، 18 لاکھ روپئے ضبط

   

ممبئی کے شخص کی شکایت پر وشاکھاپٹنم کا نوجوان گرفتار ، ڈی سی پی وینکٹیشورلو کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز ) مادھاپور پولیس نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 18 لاکھ روپئے ضبط کرلیا جو رائس پلنگ کے نام پر سازش تیار کرتے ہوئے دھوکہ دے رہا تھا ۔ یہ بات ڈی سی پی مادھاپور مسٹر وینکٹیشورا راؤ نے بتائی جو آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ 35 سالہ سنگم پلی واسو عرف دیوا ساکن کلنگا نگر ، وشاکھاپٹنم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ویسٹ باندرا ممبئی کے ساکن جی شانتی لعل سولنکی نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کی کہ سمیر ، دیوا اور دیگر نے اسے دھوکہ دیا ہے ۔ دراصل یہ شخص اپنی رقم لینے سمیر کے پاس آیا تھا اور سمیر نے دیوا سے اس کی ملاقات کروائی جہاں ایک بڑی سازش رچتے ہوئے دیوا نے رائس پلنگ کے نام سے خود کو مالک قرار دیا اور 3 ہزار کروڑ کی لین دین میں ایک حصہ لینے کی سولنکی کو پیشکش کی سولنکی ان کے جھانسہ میں آگیا اور اس کی ملاقات رزاق نامی شخص سے کروائی گئی ۔ گوا میں ایک میٹنگ کے بعد دیوا نے گچی باؤلی میں میٹنگ منعقد کی اور رزاق بھی اس کی سازش کو بھانپ لیا تھا اور فرار ہوگیا ۔ جس کو رائس پلنگ کی جانچ کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔ اس دوران تقریباً منصوبہ بند طریقہ سے رائس پلنگ کی جانچ کیلئے 3 کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار روپئے کی رقم بتائی گئی ۔ دیوا نے خود اس درکار رقم کی ادائیگی کیلئے نااہل قرار دیا ۔ جس کے بعد ایک معاہدہ طئے پایا کہ دیوا ایک کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار سولنکی کے حصہ میں آئے جس کے بعد رائس پلنگ کو بنانے کی شرط رکھی گئی اور دیوا ٹال مٹول کرتا تھا ۔ اس درمیان رزاق خان اور دیگر غائب ہوگئے جب سولنکی نے دیوا سے رقم واپس طلب کی تو وہ اسے ڈرانے دھمکانے لگا جس کے بعد سولنکی کو اندازہ ہوگیا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوا ہے ۔ جس کے بعد اس نے پولیس سے شکایت کردی ۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کے بعد دیوا کو گرفتار کرلیا ۔