ماروتی ویان سے آٹو ڈرائیور کی نعش برآمد

   

حیدرآباد۔/4 فروری، (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے منی کنڈہ علاقہ میں پارک کی ہوئی ماروتی ویان سے آٹو ڈرائیور کی نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ رمیش نامی آٹو ڈرائیور ہفتہ کی شب اپنے دوستوں کے ہمراہ یادگیری گٹہ کیلئے روانہ ہوا تھا لیکن وہ اچانک کار میں فوت ہوگیا۔ مشتبہ حالت میں آٹو ڈرائیور کی نعش دستیاب ہونے پر پولیس نے اسے بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور نارسنگی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب