ماریطانیا میں موٹاپا عورت کی خوبصورتی کا واحد معیار؟

   

گیگلولو: ماریطانیا دنیا کا شاید واحد ملک ہے جہاں موٹاپا عورت کی خوبصورتی کا واحد اور بنیادی معیار مانا جاتا ہے۔العربیہ کے مطابق ماریطانیا میں 55 فیصد مرد یہ سمجھتے ہیں کہ دبتلی پتلی عورت خوبصورت نہیں ہوتی جبکہ 60 فیصد عورتوں کا خیال ہے کہ موٹاپا ان کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہے۔ماریطانیا کے شہری یا دیہی علاقے میں جائیں تو وہاں شادی کی عمر کو پہنچنے والی لڑکیوں کو مرغن غذائی کھلا کے موٹا کیا جاتا ہے۔بیشتر گھر والے لڑکوں کو موٹا کرنے کیلئے گھریلو نسخے اور بعض اوقات ادویات کا سہارا لیتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ دبتلی پتلی لڑکی کا رشتہ مانگنے کوئی نہیں آتا جبکہ لڑکی موٹی تازی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔یہ تصور بھی عام ہے کہ دبتلی پتلی لڑکی غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے جبکہ موٹی تازی لڑکی کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوگی۔