ماسٹر اسٹروک۔ نٹیزنس نے مودی پر لکھی اس کتاب کی ہر کسی سے سفارش کی

,

   

چہارشنبہ کے روز ہندوستان نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کے اٹھویں سال میں داخل ہوا ہے‘ یہاں پر غور کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ان کی رہنمائی ترقی قیادت۔ اگر کچھ نہیں کرتے ہیں تو بھی انٹرنٹ ہمیں مجبور کرے گا۔

مگر نٹیزنس نے وزیراعظم نریندر مودی پر ایک کتاب جس کا عنوان”ماسٹر اسٹروک:420راز جو ہندوستان کے وزیراعظم کو روزگار بڑھانے میں مددگارثابت ہوں گے“ کامطالعہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

جس کو ایک گمنام ”بے روزگار بھگت“ نے لکھا ہے‘ اس کتاب میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جس کے ذریعہ ہندوستانیوں میں روزگار کو بڑھایاجاسکے گا۔اور مذکورہ بے روزگار کو بھی روزگار سے لگایاجائے گا۔

کتاب کی تفصیلات میں لکھا ہے کہ ”کس قدر ایک عظیم لیڈر نے ملک کو ایک جدوجہد کرنے میں مدد کی ہے جو کویڈ19کے خلاف ہولناک جنگ میں شامل ہے اور انہو ں نے قوم کو بہتر راستے فراہم کیاہے“نٹیزن نے اس کو سال کا بہترین مطالعہ قراردیاہے

https://twitter.com/Suchiradipta/status/1397122409354862593?s=20

منفی ردعمل پر ایک نظر ڈالیں جس میں تمام نے 5اسٹارس اس کو دئے ہیں