نئی دہلی۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں کمی کی وجہ سے ہندوستانکی کچھ ریاستوں نے ماسک نہ پہننے پر جرمانے نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اس پابندی کو مکمل طور پر ہٹانا ایک تیز قدم ہوجائے گا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس کے علاوہ انفلوئنزا اور سوائن فلو سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ مہاراشٹر اور دہلی کی حکومتوں نے حال ہی میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے دو سالوں سے نافذ اس اصول کے تحت ماسک نہ پہننے پر دو ہزار روپے جرمانہ تھا۔ مشہور وائرولوجسٹ ٹی جیکب جان نے کہا کہ چونکہ ہندوستان میں وبائی بیماری ختم ہو رہی ہے، اس لییوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے کی پابندی کو ختم کیا جائے اور لوگوں کو عوامی مقامات پر رضاکارانہ طور پر ماسک پہننے کی ترغیب دی جائے تاکہ ٹی بی، فلو اور سانس کی بیماریوں کا باعث بننے والے دیگر جراثیموں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سنٹر فار ایڈوانسڈ ریسرچ ان وائرولوجی کے سابق ڈائریکٹر جان نے کہا ہے کہ ماسک پہننے کی یہ عادت بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم کرے گی۔