مالیگاؤں دھماکوں کے ایک اور ملزم نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا‘ کرکرے کے خلاف اگلا زہر

,

   

لکھنو۔ مالیگاؤں دھماکوں کے ملزم میجر رمیش اپادھیائے نے جمعرات کے روز اترپردیش کے بالیا سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔ اکھل بھارتیہ ہندو سبھا سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میجر رامیش اپادھیائے نے شہید ہینمنت کرکرے کے متعلق سادھو ی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان پر اطمینان جتایا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی پولیس اہلکار کہیں بھی مرے وہ شہید نہیں کھلایاجاتا ہے۔ شہید صرف آزادی کی جنگ لڑنے والے اور فوجی کھلایاجاتے ہیں۔ پولیس والے کبھی شہید نہیں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’ہینمنت کرکرے دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے‘ یہ ان کی نالائق پن کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

ہینمنت کرکرے نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو برہنہ کرکے پیٹا۔ ہم تمام لوگوں کو اذیت دی۔ بارہ میں سے گیارہ ساتھی ٹھیک سے چل نہیں سکتے ہیں۔پرگیہ سنگھ وہیل چیر پر چلتی ہیں۔ اس کا ثبوت ہے کہ ہینمنت کرکرے نے انہیں بہت ٹارچر کیا تھا‘۔ٹارچر کے لئے یوپی حکومت کو ذمہ دار بھی بتایا۔

رامیش اپادھیائے کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے اوپر اس وقت کی یوپی حکومت‘ اس وقت کی کانگریس صدرسونیا گاندھی‘ احمد پٹیل‘ پی چدمبرم‘ سوشیل کمار شنڈے اور ڈگ وجئے سنگھ کی ہدایت پر ہی ہورہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بیوروکریسی کانگریس حکومت کا طوطا بنا ہوئی تھی