مالی لین دین کے انضمام پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے اتفاق کیا ہے

,

   

نئی دہلی۔فینانس منسٹر نرملا سیتا رامن اور متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ برائے معاشی امور عبید ال تیار نے فین ٹیک بالخصوص یوپی ائی اور روپئے کارڈ کے علاقے میں تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے‘

جس کے ذریعہ دو معیشتوں کے درمیان مالی لین دین کو متحد کرنا ہے۔

ویڈیو کانفرنس
پیر کے روز ایک ویڈیوکانفرنس کے دوران مذکورہ لیڈران نے ہندوستان اور یواے ای کے درمیان طویل مدتی تعلقات پر احترام کا اظہار کیااور مزید باہمی طور پر فوائد کے راستوں پر کام کرنے کا پر بھی اتفاق کیاہے۔

مذکورہ فیناس منسٹری نے ٹوئٹ کیاہے کہ”ایف ایم نے ذکر کیاہے این ائی پی(نیشنل انفرسٹچکر پائپ لائن) کے ساتھ‘ یہاں پر ہندوستان اور یواے ای کے درمیان عظیم موقع ہیں تاکہ انفرسٹچکر کے میدان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائی جاسکے۔

مذکورہ لیڈران نے فین ٹیک کے شعبہ میں بالخصوص یو پی اے اور رو پئے کارڈ کے ساتھ تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے‘اس طرح کے دو معیشتوں کے درمیان مالی لین دین کو متحد کرنا ہے“۔

دونوں لیڈران ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے مفادات کو منسلک کرنے کے لئے مختلف بین الاقوامی فورمس جس میں جی 20اور ائی ٹی یو (انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکشن یونین) میں ایک ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے کام کریں گے۔

قبل ازیں خارجی امور کے وزیر ایس جئے شنکر نے 13ویں ہندوستان متحدہ عرب امارات مشترکہ کمیشن اجلاس برائے صنعت‘ معیشت اور تکنیکی اشتراک پر

خارجی امور کے وزیر شیخ عبداللہ بن زائد النہیان کے ساتھ شریک صدرکی حیثیت سے شرکت کی تھی جس میں دونوں فریق نے اپنے تعاون میں جاری نمو کاجائزہ لیاتھا

اگلا اجلاس
دونوں نے ہند یواے ای جوائنٹ کمیشن میٹنگ کااگلا اجلاس 2021میں ابوظہبی میں منعقد کرنے پررضامندی بھی ظاہر کی ہے۔

سفارتی راستے سے مذکورہ میٹنگ کی تاریخ کو قطعیت دی جائے گی