مالی پیاکیج، صحیح سمت میں پہلا قدم حکومت کے اعلان پر راہول گاندھی کا ردعمل

,

   

دہلی ۔ 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد راہول گاندھی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے بیچ حکومت کی جانب سے 1.7لاکھ کروڑ روپئے کے ریلیف پیاکیج کو صحیح سمت میں پہلا قدم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں اور مزدوروں کی بروقت مدد ضروری ہے جو لاک ڈاؤن کی مشکلات برداشت کررہے ہیں ۔ حکومت نے آج اس پیکیج کا اعلان کیا جس کے ذریعہ آئندہ تین ماہ تک غریبوں کو مفت غذائی اجناس اور پکوان گیس سربراہ کی جائے گی ۔