مانجراندی کی سطح میں اضافہ

   

حیدرآباد28ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع میدک کے مانجراندی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ۔یہ ندی حیدرآباد۔میدک روڈ کو پاپننا پیٹ منڈل کے یلاپور گاؤں میں ایڈوپایلا مندر سے جوڑتی ہے ۔ ندی میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی آرہا ہے ، جبکہ آبپاشی حکام نے سنگور پراجکٹ کے دس دروازے کھول کر 90 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے ۔ سنگاریڈی اور میدک اضلاع میں موسلا دھار بارش کے باعث سنگور کے نچلے علاقے میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھ گیا ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر حکام نے اس سڑک پر ٹریفک بند کر دیا ۔ ندی ایڈوپایلا کے قریب مزید تین پلوں پر بھی اوور فلو ہوگئی، جس سے آمدورفت متاثر ہوئی ۔