لندن:انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) فٹ بال مقابلے میں ہفتہ کو خطاب کے تینوں دعویدار مانچسٹر سٹی ، چیلسی اور لیورپول نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔دفاعی چمپئن لیورپول نے ویسٹ ہیم کو 2-1 سے شکست دی۔ اس کے لئے متبادل ڈیاگو جونٹا نے 85 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا۔اس طرح سے لیورپول نے ہوم گراؤنڈ انفیلڈ پر اپنے نہ ہارنے کے سلسلے کو 63 میچوں تک بڑھا دیا ہے ۔ویسٹ ہیم نے 10 ویں منٹ میں پابلو فورنلز کے گول سے ابتدائی برتری حاصل کی لیکن محمد صالح نے 42 ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں بدلا اور لیورپول کو پہلے ہاف کے خاتمے سے قبل برابری دلادی۔دوسرے میچوں میں مانچسٹر سٹی نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دی۔ کائل واکر نے ان کی طرف سے گول کیا۔