ماویسٹ لیڈر موہن راؤ کا دیہانت

   

حیدرآباد۔ ماویسٹ پارٹی سینئر لیڈر کے موہن راؤ عرف پکنا عرف گھاما دادا کا قلب پر حملہ سے دیہانت ہوگیا۔ سی پی آئی ماویسٹ تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی ترجمان جگن نے ایک بیان جاری میںاس کی توثیق کی ہے۔ موہن راؤ کا دیہانت 10 جون کو ہوا اور دوسرے دن آخری رسومات انجام دی گئیں۔ کاکتیہ یونیورسٹی سے ایم ایس سی موہن راؤ ماویسٹ پارٹی میں اہم عہدہ پر فائز ہونے والے نوجوان تھے۔ ان کی پیدائش محبوب آباد ضلع کے ایک اوسط درجہ کے خاندان میں ہوئی۔ نکسل تحریک سے متاثر ہوکر انہوں نے پیپلزوار گروپ کی طلباء تنظیم ریاڈیکل اسٹوڈنٹس یونین سے خود کو وابستہ کرلیا تھا۔ 1982 میں وہ اس سے وابستہ ہوئے۔ 1985 میں انہیں گرفتار کیا گیا اور 6 سال جیل میں گذارے۔ انہوں نے 1999 میں مادھو پور دلم میں شمولیت اختیار کی اور دوسری مرتبہ گرفتار ہوئے تھے۔