یونیسف کے انکشاف پر وزیر صحت ہریش راؤ کا اظہار مسرت
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ میں ماؤں اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ریاستی حکومت کی کوششوں کو عالمی اداروں کی جانب سے تسلیم کئے جانے پر فخر و مسرت کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ صحت مند ریاست کی جانب گامزن ہے ۔ عالمی اداروں کا اعزاز اس کا ثبوت ہے ۔ یونیسف انڈیا نے ماؤں اور بچوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کے لیے تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی ہے ۔ محفوظ ڈیلیوری کے لیے عملہ کو مڈ وائفری کورس کی جو تربیت دی جارہی ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔ اس تناظر میں یونیسف انڈیا نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ کیا ہے ۔ یونیسف انڈیا نے اپنے ٹوئیٹر پر حیدرآباد کے ایک ایریا ہاسپٹل میںمیڈوائیوس کے ذریعہ بچے کی پیدائش کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ یونیسف نے تلنگانہ میں زچگی اور ماں و بچہ کی دیکھ بھال کیلئے بہتر انتظامات کی ستائش کی ہے ۔ یونیسف نے اپنے ٹوئیٹ میں انکشاف کیا کہ مڈ وائفری کے معاملے میں تلنگانہ حکومت ملک کے لیے رول ماڈل بن گئی ہے ۔ ن