بھوپال 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ڈاٹیا میں ایک 24 سالہ بیٹے کو ہلاک کرنے پر ایک شخص اور دوسرے تین افراد خاندان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ تفتیش پر افراد خاندان نے انکشاف کیا کہ متوفی نشہ کا عادی تھا اور وہ حالت نشہ میں اپنی ماں ‘ بہن اور بھاوج کی عصمت ریزی کرتا تھا ۔ افراد خاندان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 11 نومبر کو اس نوجوان کا گلا گھونٹ کر اسے ہلاک کردیا ۔